• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی کرسمس تقریب میں پرنس اینڈریو اور سارہ فرگوسن نہیں آئیں گے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سینڈرنگھم میں شاہی کرسمس تقریب میں برطانیہ کے پرنس اینڈریو اور سارہ فرگوسن نہیں آئیں گے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوک آف یارک سے روابط والے مبینہ چینی جاسوس کا نام بھی سامنے آگیا۔ جاسوس کا نام ہائیکورٹ کی طرف سے پابندی ختم ہونے پر سامنے آیا۔ 

رپورٹ کے مطابق عدالت کے نام ظاہر نہ کرنے کی پابندی کے سبب اسے’ایچ 6‘ پکارا جا رہا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی تاجر نے کل کہا تھا اسے جاسوس کہنا مکمل طور پر غلط ہے۔ 

دوسری جانب پرنس اینڈریو کے آفس کا کہنا ہے کہ حکام کی ہدایت پر پرنس نے چینی شخص سے تعلقات ختم کر دیے تھے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرنس اینڈریو کا کہنا ہے انہوں نے کبھی حساس نوعیت کی بات نہیں کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید