• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ سے نفرت کرنے والے میری ہی اولادیں ہیں، ہنی سنگھ کا بادشاہ پر طنز

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

نامور بھارتی گلوکار و ریپر ہنی سنگھ نے ایک مرتبہ پھر اپنے اور بادشاہ کے درمیان جاری تنازع کو ہوا دیتے ہوئے ان پر طنز کے تیر برسا دیے۔

مقبول ریپر، گلوکار اور موسیقار یو یو ہنی سنگھ کرسمس کے خصوصی پروگرام کےلیے ڈانس ریئلٹی شو ’انڈیاز بیسٹ ڈانسر بمقابلہ سپر ڈانسر: چیمپئنز کا ٹاکرا‘ میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوں گے۔

شو کے دوران ہنی سنگھ ریپ انڈسٹری میں اپنے مقابلے کے حوالے سے کھل کر بات کرتے نظر آئیں گے۔

شو کے پرومو میں جب ہنی سنگھ سے ریپ انڈسٹری میں ان کے مقابلے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بےباکی سے جواب دیا، ’سب سے پہلے تو، میں ریپ سین میں ہوں ہی نہیں۔ میں تھوڑا لکھتا ہوں، تھوڑا گاتا ہوں۔ جو میں کرتا ہوں، مجھ سے بہتر کرنے والے کم ہیں اور مجھ سے خراب کرنے والے بہت زیادہ۔ مجھ جیسا کرنے والا کوئی نہیں ہے، تو میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔‘

انکا کہنا تھا کہ ’دیکھو مجھ سے نفرت کرنے والوں سے نفرت نہ کرو، وہ میری ہی اولادیں ہیں۔ وہ میری ہی ہیں، جو کبھی شو ہسل میں جج تھے۔‘

واضح رہے کہ یہ آخری جملہ ریپر بادشاہ پر طنز معلوم ہوا کیونکہ وہ شو ’ہسل‘ کے جج رہ چکے ہیں، جسے اب رفتار اور اکا جج کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اپنے ایک انٹرویو کے دوران بادشاہ نے ہنی سنگھ کی میوزک انڈسٹری میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں ہنی سنگھ کو دوبارہ کامیاب ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید