معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دین دنیا ساتھ لے کر چلنے کا عملی مظاہرہ پیش کردیا۔
اسکالر نے دین کی تبلغ و دیگر مصروفیات میں سے چند پل اپنے اندر کے بچے کو دے دیے اور افریقا کے دورے کے دوران بنجی جمپنگ اور رافٹنگ سمیت دیگر سرگرمیوں میں حصہ لے کر لطف اندوز ہوئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عالمی شہرت یافتہ مقرر نے یوگنڈا کے علاقے جنجا میں دریائے نیل کے کنارے ایک سیاحتی مقام پر 165 فٹ (50 میٹر) سے زائد بلندی سے چھلانگ لگانے کا تجربہ شیئر کیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اس دل دہلا دینے والے معرکے کی تیاری کرتے، خطرناک چھلانگ لگانے اور نیل کے بہتے پانیوں کے اوپر ہوا میں معلق دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک اور پوسٹ میں انہیں اپنے بیٹے شیخ فاروق ذاکر نائیک کے ہمراہ وائٹ واٹر رافٹنگ کی تیاری کرتے اور پھر دریائے نیل میں رافٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے افریقا کے دورے پر مختلف مہم جوئی سرگرمیوں کا تجربہ کیا جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔