• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کی تنخواہوں ' پنشنرز کے احکامات صا در کئے جائیں، سید وقاص

پشاور(وقائع نگار) کیپٹل میٹروپولیٹن آفس میں ایک اجلاس ہوا جس میں مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصرباچہ ʼسرپرست اعلی ریا ض خان ʼ صدر شاہ مغل ʼ جنرل سیکرٹری فضل محمود ʼنائب صدر بلال فیض ʼصاحبزادہ بد ر منیر ʼحنیف لالہ ʼ امداد خان ʼغفارعلی ʼذیشان تسلیم ʼفیصل ندیم ʼہلال خان ʼطارق جمال ʼ خان رازق ʼکرامت شاہ ʼ اسد علی شاہ ʼفاروق بلورʼ عزت خان ʼ سلمان تسلیم اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پی ایف سی کی مد میں 297.916 ملین روپے کی مد میں جو گرانٹ کیپٹل میٹروپولیٹن کیلئے ریلیز ہوا ہے جس پر پہلا حق ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کا ہے ʼدوسر احق آپریشنل اخراجات جبکہ بقایارقم ترقیاتی کاموں کیلئے استعمال کی جائے ʼ چونکہ ملازمین کے تین ماہ کے انکیشمنٹ اور کمیوٹیشن بھی پیسوں کی کمی کی وجہ سے پینڈنگ پڑے ہیں اور ماہانہ پنشن بھی رکی ہوئی ہیں اور حال ہی میں مسیحی برادری کا کرسمس کا تہوار بھی آرہاہے جس میں صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق انکو ایڈوانس تنخواہ اور پنشن دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں
پشاور سے مزید