پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاورمیں شہد کی ٹیسٹنگ کیلئے ایک جدید لیبارٹری بنائی جائے اوراور ایکسپورٹرز کی سہولت کیلئے پروسیسنگ اورپیکنگ کیلئے صنعتی یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے جبکہ یورپی یونین برطانیہ اور شمالی امریکہ میں شہد کی ایکسپورٹ کیلئے ایکسپورٹرز کو سرٹیفیکیشن حاصل کرنے میں معاونت کی فراہمی اوررجسٹریشن فیس میں کمی سمیت رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان اور سہل بنانے کو یقینی بنایا جائے۔