• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور بورڈ کے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، اورنگز یب کشمیری

پشاور(وقائع نگار) پشاور بورڈ کے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ہماری خاموشی ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔پشاور بورڈ کے تمام ایمپلائز کے شوکاز نوٹس فوری طور پر واپس لیا جائے۔ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ھیں۔بصورت دیگر احتجاج ھمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ان خیالات کا اظہار اورنگز یب کشمیری سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے پشاور بورڈ میں صوبہ بھر کے کوارڈینشن کونسل بورڈ کے تمام صدور اور جنرل سیکریٹری، اور ایپکا خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری میاں امجد علی،طارق صافی صدر ایپکا پشاور،نواب علی جنرل سیکریٹری اور کلرکوں کے کثیر تعداد میں موجود احتجاجی جلسے خطاب کرتے ھوئے کہا۔کہ گزشتہ روز پشاور بورڈ میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش ایا تھا۔جس پر سیکرٹری بورڈ نے بورڈ کے ایپکا کے عہدیداران کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔جس پر پشاور بورڈ کے ملازمین میں شدید اشتعال پیدا ھوا۔اور سیکرٹری بورڈ کے خلاف طبل جنگ بجا دیا۔
پشاور سے مزید