• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، غیرت کے نام پر جوان لڑکا لڑکی قتل

پشاور( کرائم رپورٹر) ریگی میں غیرت کے نام پرجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا - ایس ایچ او تھانہ ریگی شاہ خالد کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز اسے اطلاع ملی کہ شاہی بالا میں جوان لڑکےاور لڑکی کو قتل کیا گیا ہے وہ موقع پرپہنچا تو راستے میں اٹھارہ سالہ آصف ولد رشید اور گھر کے اندر پندرہ سالہ شبانہ دخترمئین کی لاش پڑی تھی پولیس کے مطابق مقتولین کے مابین دوستانہ تعلقات تھے اور انہیں لڑکی کےچچا عبد اسلام نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔
پشاور سے مزید