• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی دارالحکومت پشاور میں مہنگائی کا جن پوری طرح بوتل سے باہر آ گیا

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارالحکومت پشاور میں مہنگائی کا جن پوری طرح بوتل سے باہر آ گیا، ٹماٹر 180 روپے، پیاز 160روپے کلو میں فروخت ہونے لگا، گاجر ، مولی، کھیرا اور آلو سمیت ادرک کی قیمت آسمان کو چھونے لگی ہے۔ سرکاری نرخنامے میں ایک دن میں ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی فی کلو قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد ٹماٹر 180 روپے، پیاز 160 کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔ آلو کی فی کلو قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے، لہسن کی فی کلو قیمت 620 روپے، ادرک کی فی کلو قیمت 400 روپے جبکہ شملہ مرچ کی فی کلو قیمت 130 روپے مقرر کی گئی ہے شہر میں کہیں سرکاری نرخوں پر فروخت جاری ہے تو کہیں من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔
پشاور سے مزید