پشاور (جنگ نیوز) 24ویں انٹرنیشنل پاکستان ایسوسی ایشن آف یورولوجیکل سرجنز کانفرنس میں شعبہ یورولوجی، انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز (آئی کے ڈی)حیات آباد کے معروف یورولوجسٹ، محقق اور طبی ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی اور 25 تحقیقی مقالے، پوائنٹ آف تکنیک پر پانچ ویڈیو سیشنز اور تین پلینری سیشن ٹاکس پیش کئے۔ کانفرنس کی سائنٹفک کمیٹی نے پروفیسر لیاقت علی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا اور شاندار علمی خدمات کومدنظر رکھتے ہوئے انہیں متفقہ طور پر نیشنل یورولوجیکل ڈیزیز رجسٹری آف پاکستان کا پہلا ڈائریکٹر منتخب کیا۔