پشاور(نامہ نگارخصوصی)خیبر پختونخوا کے وزیر سپورٹس و یوتھ افیئرز سید فخر جہان خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن، ترقی، استحکام اور رواداری کے فروغ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سنٹر آف ایکسیلنس آن کانٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریم ازم (کے پی سی ای وی) یونیورسٹی آف پشاور اسلامک ریلیف پاکستان اور ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز کے اشتراک سے کرمنالوجی ڈپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور میں پرتشدد انتہاءپسندی کی روک تھام میں نوجوانوں کا کردار“ کے موضوع پر دو روزہ قومی سیمپوزیم سے خطاب کے دوران کیا۔ سیمینار میں اساتذہ، انتظامیہ کے حکام، پالیسی سازوں اداروں کے نمائندوں اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے شرکت کی۔