اسلام آباد (فاروق اقدس) امریکی صدر جوبائیڈن نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں یقینا شریک ہوں گے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ صرف ایسا امریکی صدر ہی نئے امریکی صدر کی حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکتا جس کی معیاد کا ابھی آغاز نہ ہوا ہو۔
یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ 150 سال کے دوران پہلے اور اب تک کے آخری صدر ہیں جنہوں نے اپنے بعد آنے والے صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی تھی جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب 20 جنوری 2021 کو ہوئی تھی اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیکاٹ اس لیے کیا تھا کیونکہ انہوں نے 3 نومبر 2020 کے صدارتی انتخاب کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا تھا.
اب ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب 20 جنوری 2025 کو ہوگی جس کے بعد وہ بطور صدر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
صدر جو بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ وہ ری پبلکن کے دوسرے کی رائے سے متفق نہ ہونے پر تعاون سے بھاگنے کے بچکانہ کھیل کو جاری نہیں رکھیں گے۔