• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بوائے اسکاؤٹس کے زیراہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو جمبوموٹ کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو جمبوموٹ کا افتتاح ہوگیا ،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی محتسب انشورنس و صوبائی اسکاؤٹ کمشنر سید ممتازعلی شاہ تھےواضح رہے کہ یہ موٹ21تا26دسمبر تک گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پر جاری ہے ۔ تقریب میں سینئر نائب صوبائی کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز ، نائب صوبائی کمشنر پروفیسر معین اظہر صدیقی ، صوبائی خان محمد حسین مرزا اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سید ممتاز علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکاؤٹنگ کی کارکردگی اور خدمات سے مجھے ذاتی طور پر آگہی حاصل ہے ، سندھ میں ہر سطح پر اسکاؤٹس نمایاں خدمات انجام دیتے رہے ہیں جس کا تمام تر سہرا صوبائی سیکریٹری سید اختر میر اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے ۔کلمات استقبالیہ ادا کرتے ہوئے صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر نے موٹ میں شریک سندھ کے علاووہ دیگر صوبائی ایسوسی ایشنز کا شکریہ ادا کیا اور جمبوموٹ کی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ان کا مزید کہناتھا کہ آج سندھ میں اسکاؤٹنگ کی جو پہچان ہے اس میں چیف پیٹرن محمد صدیق میمن اور صوبائی اسکاؤٹ کمشنر سید ممتاز علی شاہ کا بھرپور کردار ہےاس موقع پر سینئر نائب صوبائی کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں مہمان خصوصی کی آمد پرآغا خان بینڈ نے سلامی پیش کی ۔

ملک بھر سے سے مزید