• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب میں تعیناتی کے دوران کویت اور عراق کا دورہ

راولپنڈی (اے پی پی)پاک بحریہ کے جہازوں نے خلیج عرب میں تعیناتی کے دوران کویت اور عراق کا دورہ کیا۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پی این ایس رسدگار اور پی این ایس عظمت نے کویت کی بندرگاہ الشویخ کا دورہ کیا۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز “دشت” نے عراق کی بندرگاہ ام قصر کا دورہ کیا ۔ دونوں بندرگاہوں پر آمد کے موقع پر پاکستانی سفارتی اور میزبان بحریہ کے اعلیٰ حکام نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملک بھر سے سے مزید