کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی)نےڈپلیکیٹ چابی بناکراپنے ہی دوست کی کار چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سچل تھانہ میں شہری نے 29اکتوبر 2024 کو اپنی کار نمبر AMJ-665ٹو یو ٹا کرولا کے چوری ہونے کی رپورٹ نمبر 1781/24 درج کرائی تھی،ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق مذکورہ کار چوری کی تفتیش اے وی ایل سی گڈاپ ڈویژن کے سپرد کی گئی۔اے وی ایل سی گڈاپ نے بہترین تفتیش کر تے ہوئے cctv فوٹیج، خفیہ معلومات اور تکنیکی ذرائع سے ملزم عباس کو گرفتار کر کے گاڑی بر آمد کر لی۔ملزم نے سرقہ شدہ کار جیکب آباد بھیج کر اپنے ذرائع سے واپس دلانے کے لئے اپنے ہی دوست سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے وصول کئے۔