لاہور(خبرنگار)بھارتی ہندو یاتریوں کا 71 رکنی وفد کٹاس راج مندر مذہبی رسومات مکمل ہونے پرچکوال سے لاہور پہنچ گیا ،ہفتہ کی شام مذہبیرسومات ادا کی گئیں،یاتریوں نے دل کھول کر مہمان نوازی اور انتظامات کی تعریف کی۔روانگی سے قبل ڈپٹی سیکرٹری عمر جاویدا عوان پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کرشن شرما نے یاتریوں کو خصوصی تحائف پیش کیے اورہندو یاتریوں کو سپیشل بسوں میں سکیورٹی کے حصار میں روانہ کیا۔