• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PASA پنجاب چیپٹر کے انتخابات بابر امان بابر بلامقابلہ نئے صدر منتخب

لاہور(آصف محمود بٹ ) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران کی ایسوسی ایشن (PASA)کے پنجاب چیپٹر کے انتخابات میں بابر امان بابر بلا مقابلہ نئے صدر منتخب ہوگئے انتخابات پاکستان سول سروسز اکیڈمی کے کیمپس میں ہوئے، بابر امان بابر کے مقابلے میں صدارت کے امیدوار صوبائی سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل اور سیکرٹری کے امیدوار نعمان یوسف نےرضاکارانہ طور اپنے کاغذاتواپس لے لئے جس کے بعد بابر امان بابر بلا مقابلہ صدر اور عمران حامد شیخ نائب صدر ،منظر علی جاوید سیکرٹری اور عاصم جاوید خزانچی کے طور پر کامیاب قرار پائے۔ نئی ایگزیکٹو کمیٹی میں اقبال حسین، فرخ عتیق، نبیلہ عرفان، آصف فرخ ، وسیم سندھو، سکندر ذیشان، عاصمہ اعجاز چیمہ، بلال سلیم ، زاہد وڑائچ اور سمیعہ سلیم شامل ہیں جبکہ کوآپٹیڈ ممبرز میں ابراہیم شاہ، حلیمہ منیر اور سیف الاسلام خٹک شامل ہیں۔ اس سے قبل PASA کی ٹیم نے صوبے کے افسران کی فلاح و بہبود اور پالیسیز پر عملدرآمد کے حوالے سے موثر کردار ادا کیا۔ سابق صدر ڈاکٹر احسان بھٹہ کی قیادت میں پنجاب کی صوبائی سول سروس سے بہتر تعلقات کو استوار کیا اور انہیں افسران کی فلاح و بہبود کے حوالے سے پالیسیز پر آن بورڈ رکھا۔ PASA نے صوبائی سول سروس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پی ایم ایس کی خاتون افسر اسسٹنٹ کمشنر بھکر کیساتھ وکلاء کے ناروا سلوک پرسخت موقف اپنایا ، ڈی جی خان میں پی ایم ایس اے سی آفیسر پر حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا، سیکرٹری ایکسائز اور سیکرٹری اسپورٹس کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر سخت کارروائی کی، اسمبلی میں تحریک استحقاق کے دوران بابر امان بابر (سابق سیکرٹری مائنز) کی مکمل حمایت کی ، PAS اور پی ایم ایس فنڈز کے ایشو کیلئے ویلفیئر فنڈ کو سابق چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداللہ سنبل (مرحوم ) اور موجودہ چیف سیکرٹری زاہد اختر دونوں کے ساتھ اجاگر کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید