• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کینسر کے ایک لاکھ 85 ہزار 748 نئے کیسز

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) پاکستان میں کینسرکے ایک لاکھ 85ہزار748 نئے کیسز ہیں 39ہزار413کا کامیاب علاج،ایک لاکھ 18ہزار631جان کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں مردوں میں کینسر کی شرح42فیصد اور خواتین میں 58 فیصد ہے ،مجموعی طور پرسب سے زیادہ بریسٹ کینسر کے 24.8فیصد مریض ہیں جبکہ منہ کے کینسر کے 9.7فیصد ، آنت کے5.4فیصد ، اووری 4.1فیصد ، سنٹرل نروس سسٹم 3.4، این ایچ ایل 3.4فیصد ، پھیپھڑوں کے 3.3فیصد ، سرویکس 2.9فیصد اور جگر کے کینسرکی شرح 2.9فیصدہے۔

 خواتین میں چھاتی کے کینسر کی شرح 42.2فیصد ، اووری 7.1فیصد ، سرویکس 5فیصد، منہ کا کینسر 5فیصد ، یوٹرس4.4فیصد ، آنتوں کا کینسر 3.7 فیصد ، غذائی نالی کا کینسر 3.7فیصد ، این ایچ ایل 2.3 فیصد ، سنٹرل نروس سسٹم 2.1فیصد اور تھائی رائیڈ 2.1 فیصد شرح ہے ۔

مردوں میں منہ کے کینسر کی شرح 16.1 فیصد ، آنتوں کا کینسر7.7فیصد ، پروسٹیٹ 6.3فیصد ، پھیپھڑوں کا کینسر 5.8فیصد ، سی این ایس 5.2فیصد ، مثانہ 4.9فیصد ، این ایچ ایل 4.8فیصد ، جگر کا کینسر 4.6فیصد ، غذائی نالی میں کینسر4.7فیصد اور لیرنکس 3.5فیصد کینسر کی شرح ہے، پاکستان اٹامک انرجی کےاسلام آباد میں قائم ہسپتال نوری میں کینسر کے علاج سے متعلق صحافیوں کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

ملک بھر سے سے مزید