میرپورخاص(نامہ نگار)ڈاکٹرشاہنوازکنبھر کیس،انسداد دہشت گردی میرپورخاص کیعدالت نے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی نعش جلانے کے مقدمہ کا حتمی چالان درست کرکےدوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی آئیندہ سماعت 8جنوری مقررکردی۔ادھر قبرکشائی کے بعد ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی دوبارہ ہونے والی پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ منظرعام پر آگئی جس میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ضلع کے سندھڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں توہین رسالت کے مقدمہ میں نامزدعمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعدعمرکوٹ میں نعش کو جلانے اور دیگر واقعات کیس کی گزشتہ روز میرپورخاص کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی ۔