کراچی(نیوزڈیسک)برطانیہ میں مسلسل تیز ہواؤں کے باعث لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ نے آج 100پروازیں منسوخ کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 100پروازوں کا منسوخ ہونا انتہائی غیر معمولی ہے اور اس کے نتیجے میں 15ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان فیری سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔اسکاٹ لینڈ، ناردرن آئرلینڈ اور ویلز سمیت شمالی و مغربی انگلینڈ میں رات 9 بجے تک تیزہواؤں کی یلو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کرسمس منانے گھروں سےگاڑیوں پر نکلے ہزاروں افراد کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔برطانوی ریل کمپنی نے بھی خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں ریل نظام کو بھی متاثر کرسکتی ہیں جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر یا منسوخی کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔