• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، اسرائیل کا دوہرے معیارات کا الزام

ویٹیکن سٹی (اے ایف پی) پوپ کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت ، اسرائیل کا دوہرے معیارات کا الزام ، ہفتہ وار انجلس دعا کے بعد پوپ فرانسس کا غزہ کے بچوں ، اسکولوں اور اسپتالوں پر بمباری پر دکھ کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے ’ظلم‘ کی ایک بار پھر مذمت کردی جبکہ اسرائیل نے پاپ پر دوہرے معیارات کا الزام لگایا ہے۔ پاپ نے اپنی ہفتہ وار انجلس کی دعا کے بعد کہا ’اور درد کے ساتھ میں غزہ کے بارے میں سوچتا ہوں، اتنے ظلم کے بارے میں، بچوں کو مشین گن سے نشانہ بنائے جانے کے بارے میں، اسکولوں اور اسپتالوں پر ہونے والے بمباری کے بارے میں۔ کیسا ظلم ہے‘۔ پوپ نے ہولی سی کی حکومت کے ارکان سے کہا کہ کل بچوں پر بمباری کی گئی۔ یہ ظلم ہے، یہ جنگ نہیں ہے۔ ہفتے کے روز ان کے ریمارکس پر اسرائیل کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

اہم خبریں سے مزید