مالاکنڈ( نمائندہ جنگ)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن پرتمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، چہرے بدلنے سے حالات ٹھیک نہیں ہونگے ، اجتماعی جدوجہد کے ذریعے نظام بدلنا ہوگا ، پاکستان میں اس وقت دس کروڑ انسان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اس مہنگائی اور بے روزگاری کے دور میں زندگی گزارنا مشکل ہے ،دین کے فروغ کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کا کردار خواندگی بڑھانے میں بھی بہت اہم ہے ، 29دسمبرکواسلام آبادمیں عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں سخاکوٹ میں دستاربندی اور ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں جماعت اسلامی کےضلعی امیر شہاب حسین، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی عنایت اللہ خان، نائب امیر خیبرپختونخوا شمالی سید بختیار معانی،مولانا جمال لدین،امجد علی شاہ، اور دیگر بھی موجودتھے۔