• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم، کشیدہ صورتحال، پشاور آمد و رفت کیلئے KP حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس شروع

پشاور(این این آئی)ضلع کرم میں جاری کشیدگی کے باعث آمد ورفت میں لوگوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر پشاور آمد و رفت کیلئے صوبائی حکومت نے ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی۔ پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر کرم کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی گئی۔ بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17نے پشاور سے کرم کیلئے دو پروازیں کیں۔
اہم خبریں سے مزید