• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب مقررہ مدت کے اندر عوام کو پاسپورٹ ملیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں ہونے والی تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے، اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے۔ترجمان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکراچی میں پاسپورٹ آفس عوامی مرکز اور نادرا سنٹر ڈیفنس کے اچانک دورے کئے،شہریوں کو درپیش مسائل موقع پر حل کرنےکے احکامات۔ انہوں نے پاسپورٹ و شناختی کارڈز بنوانے کیلئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنوانے کے عمل کے بارے پوچھا۔ شہریوں نے پاسپورٹ و شناختی کارڈز بنوانے کے نظام کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں نے وزیرداخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ کی تجدید کے لئے آئے ہیں اور چند منٹ میں کام ہو بھی گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید