• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ کتاب میلہ ختم، 4 لاکھ 50 ہزار کتابیں فروخت

جدہ (شاہدنعیم) جدہ میں کتاب میلہ 2024 اختتام پذیر ہوگیا جس میں ایک ہزار سے زیادہ پبلشرز نے شرکت کی ہے، 10دن تک جاری رہنے والے کتاب میلے میں 450پولین تھے جن میں عربی سمیت مختلف زبانوں میں کتابوں کی نمائش کی گئی۔اس موقع پر ادب، پبلی کیشن اور ترجمہ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن علوان نے سرپرستی پر قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریاض اور مدینہ منورہ کے بعد جدہ کتاب میلے ملک کی تیسرابڑا ثقافتی ایونٹ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کتاب میلے میں کم و بیش 4لاکھ 50ہزار کتابیں فروخت ہوئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید