کراچی(نیوزڈیسک)ایران نے اٹلی اور امریکا میں حساس امریکی ٹیکنالوجی ایران کو منتقل کرنے کے الزامات پر اپنے 2 شہریوں کی گرفتاری پر باضابطہ احتجاج کیا ہےاور کہا ہے کہ ظالمانہ اور یکطرفہ امریکی پابندیوں اور ان گرفتاریوں کو تمام عالمی قوانین اور معیارات کے منافی سمجھتے ہیںغیر ملکی خبر رساں ادارے نے مقامی میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے اس پیش رفت کو رپورٹ کیا۔امریکی محکمہ انصاف کے ایک بیان کے مطابق امریکی استغاثہ نے مہدی محمد صادقی اور محمد عابدین نجف آبادی پر امریکی برآمد کنٹرول اور سینکشن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکا سے جدید ترین الیکٹرانک اجزا ایران برآمد کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر قانونی طور پر برآمد کی گئی ٹیکنالوجی جنوری میں کیے گئے اس ڈرون حملے میں استعمال کی گئی تھی جس میں اردن میں 3 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ایران نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے ان دعوؤں کو بے بنیاد الزامات قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔