• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواداری کا مطلب دوسروں کو برداشت کرنا اور انہیں جگہ دینا ہے، ایاز پلیجو

حیدر آباد(بیورو رپورٹ)سندھ کے نامور شاعر شیخ ایاز کے نام سے منسوب ایاز میلے میں "ایاز کی رواداری اور سندھ" کے موضوع پر سیشن ہوا جس کی ماڈریٹر امر سندھو تھیں۔ اس موقع پر قومی عوامی تحریک کے سربراہ اياز لطیف پلیجو نے کہا کہ رواداری کا مطلب دوسروں کے رویوں، صبر، عمل اور خیالات کو برداشت کرنا اور انہیں جگہ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگ برداشت کی یہ باتیں سننے کے باوجود دوسروں کیلئے عذاب بن جاتے ہیں اور پسند ناپسند کی بنیاد پر لوگوں کو قتل کرنے پر اتر آتے ہیں، تو وہ اصل میں تمام مذاہب کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ زمین، مٹی اور وطن ہی سب کچھ ہے،شیخ ایاز سندھ کی عالمی سطح پر شناخت، آنے والی نسلوں کیلئے ایک عظیم تحفہ، ایک دور اور کئی ادوار کی علامت اور علمبردار ہیں۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی زبان کو زندہ رکھنے کیلئے سندھی شاعری، سندھی کتابوں اور سندھی موسیقی سے رشتہ جوڑیں۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ مہنگے اور بڑے اسکولوں م میں پڑھنے والے طلبہ کے پاس سب کچھ ہوتا ہے، لیکن اگر انکے پاس زبان، ثقافت، ادب، اور موسیقی نہ ہو تو وہ اندر سے خالی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں نے بھرپور تیاری کے ساتھ پی ایم سی، پی سی ایس، اور پبلک سروس کمیشن کے امتحانات دیے، لیکن حکمرانوں کی کرپشن اور اقربا پروری نے ان کی محنت کو ضائع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کے ساتھ ہونے والے استحصال کے خلاف سیاست، زبان، نظریہ، کتاب، اور جدوجہد ہی وہ راستے ہیں جو ان کے حقوق دلائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید