• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کے نتیجے میں جرائم کی سزا سے چھوٹ نہیں ملے گی، بلال اظہر کیانی

جہلم(این این آئی) چیئرمین قومی پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ترقیاتی اہداف بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ قومی مسائل پر جوبھی بات کرنا چاہےہماری انا کبھی رکاوٹ نہیں بنے گی مگر کسی کا یہ خیال ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں آپ کو آپکے جرائم کی سزا سے چھوٹ مل جائیگی تو ایسا نہیں ہوگا، 9مئی میں جو بھی ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیے، ان جرائم کی سزا میں تاخیر میں بھی میری نظر میں جرم ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی بھی 9مئی اور 190ملین پاؤنڈ کیس کے مجرم ہیں، انہیں ان کیسز میں سزائیں ملنی چاہئیں۔بلال کیانی نے کہا کہ قومی معاملات پر مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی سمیت کسی سے بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعت ہے اور خیبرپختونخوا اسمبلی آپ کے پاس ہے۔
اہم خبریں سے مزید