• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 مہنگائی تاریخی بلندی سے نیچے آگئی، ثمرات عوام تک نہ پہنچے

فیصل آباد (آئی این پی) رواں برس مہنگائی تاریخ کی بلند ترین شرح کو چھو کر ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی لیکن مہنگائی میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچ سکے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق سال کا آغاز ہوا تو سالانہ مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد اور ہفتہ وار شرح 44.6فیصد تھی، سال کے دوران مہنگائی بڑھنے کی شرح ہر آنے والے ہفتے اورمہینے کیساتھ کم ہوتی رہی۔ وزراء مہنگائی میں کمی کے دعوے تو کرتے رہے لیکن بدقسمتی سے مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی نہ ہوسکی۔ وزرا کے دعوؤں کے مطابق سال2024گزشتہ ساڑھے 6 برسوں میں سستا ترین سال رہا جس دوران مہنگائی آسمان سے زمین پر آ گئی۔ ادارہ شماریات بھی حکومتی دعوؤں کو ربر اسٹمیپ کرتا رہا۔
اہم خبریں سے مزید