• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم کو نیک نیتی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، مصطفیٰ کمال، جدہ میں خطاب

(شاہدنعیم) سعودی عرب میں پی ایس پی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد شریک تھی جن سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے پوری قوم کو نیک نیتی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، سعودی دارالحکومت ریاض میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں شمشاد علی صدیقی،حنیف بابر کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے سنئیر رہنما رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس میں سیاسی، سماجی،ادبی اور مذہبی جماعتوں کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقعہ پر اپنے خطاب میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام ادارے بری طرح تباہ ہوچکے ہیں سیاسی اور جمہوری اقدار کے ساتھ ساتھ معاشرتی اخلاقیات بھی اپنا وجود کھو چکی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ پوری قوم نیک نیتی کے ساتھ پاکستان کے بہتری کے لیے کام کرے اور پاکستان کو ہر قسم کی نفرت اور افراتفری سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے ۔
اہم خبریں سے مزید