اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ لنگڑی لولی سیاست کی ماری 26ویں آئینی ترمیم لاقانونیت اور انتشار کا حل نہیں ، مربوط اور واضح 27 ویں آئینی ترمیم کی ضرورت ہے تاکہ سانپ بھیمرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے ، ورنہ سانپ کا تو کام ہی ڈسنا ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری اعلیٰ عدلیہ کے کسی ایک جج نے آج تک کبھی کسی ایک بنچ میں دوران سماعت یہ سوال نہیں پوچھا کہ ”پچھلے دس سال میں ہوئے بلوؤں میں کسی سویلین عدالت سے کتنے لوگوں کو سزائیں ملیں؟ اگر نہیں ملیں تو اس کی آخر وجوہات کیا ہیں؟ اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ جمہوریت ، آئین اور قانون کی حکمرانی کا بھاشن دینا آسان لیکن اپنی بنیادی ذمہ داری ادا کرنا مشکل ہے۔