• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے کرداروں کو سزا ملنے سے قانون و انصاف کا بول بالا ہوا، اختیار ولی

پشاور(جنگ نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و ترجمان اختیارولی خان نے کہا ہے کہ نو مئی کے کرداروں کو عدالتی سزائیں ملنا ملکی سلامتی کیلئے ضروری ہیں۔ 25 ملزمان کو سزائیں ملنے سے ملک میں قانون اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔ جن کو سزا سنائی گئی یہ محض مہرے تھے اصل ماسٹر مائنڈز کو سزا ملنا از حد ضروری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نو مئی کے مرکزی کردار آج بھی جیل سے سازشیں بنا رہے ہیں۔ عمران نیازی پاک فوج کیخلاف بغاوت کروا کر بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ بانی کو اپنا انجام نظر آرہا ہے اسلئے سول نافرمانی کی تڑیاں لگا رہے ہیں۔سول نافرمانی کی تحریک بھی 26 نومبر کی طرح ناکام ہوگی۔
پشاور سے مزید