پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں عوام کی سہولت اور ان کے مسائل کے فوری حل اور نقولات و فردات و دیگر اسناد کی فراہمی کے لیے تحصیل سٹی اور تحصیل شاہ عالم کے لیے طہماس خان گراؤنڈ میں ڈپٹی کمشنر ریونیو دربار منعقد کیا گیا۔ ریونیو دربار میں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم، اسسٹنٹ کمشنر سٹی داؤد سلیمی، اسسٹنٹ کمشنر سید ارحم مختیار، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلیم ایوبی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وسیم یوسف خٹک، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر الیاس خان سمیت تحصیلداران،نائب تحصیلداران، سب رجسٹراران، گرداوران، پٹواریاں اور دیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر درخواست دہندگان نے ریونیو دربار میں ڈپٹی کمشنر پشاور سے ملاقات کر کے اپنے مسائل کے بارے میں بتایا۔ریو نیو دربار میں بیشتر درخواستوں پر موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے حل کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔