• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ماڈل سکول کھیلوں پرمشتمل بائیسویں رنگارنگ سپورٹس گالا

پشاور(جنگ نیوز)پشاور ماڈل سکول بوائز تھری رنگ روڈ میں مختلف کھیلوں پرمشتمل بائیسویں رنگا رنگ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ ان کھیلوں میں باسکٹ بال، والی بال، بیڈ منٹن ،ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور دیگرکھیل شامل تھے ۔اس موقع پر طلبا کی جانب سے مارچ پاسٹ کے علاوہ پی ٹی ڈسپلے کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ان کھیلوں کے مقابلوں میں طلبا ءنے جوش وخروش سے حصہ لیا اور اپنی جسمانی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابقہ میڈیم فاسٹ بالر محمد عمران خان سینئرتھے۔ انھوں نے روایتی مشعل روشن کر کے کھیلوں کے مقابلے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پرانھوں نے کہا کہ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا ء کا کھیلوں میں بھی حصہ لینا ایک خوش آئند بات ہے۔ کھیل ان کی ذہنی صلاحیت کے ساتھ ساتھ جسمانی صلاحیت کو بھی نکھارتے ہیں۔بعدازاں مقابلہ جیتنے والوںمیں مہمانِ خصوصی نے انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسد سیٹھی نے مہمانِ خصوصی کو پشاور ماڈل سکول بوائز تھری کی جانب سے ایک روایتی سونئیر پیش کیا ۔
پشاور سے مزید