• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، توہین رسالت کی پاداش میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کی سزا

پشاور(جنرل رپورٹر) پشاور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے توہین رسالت کی پاداش میں بنوں سے تعلق رکھنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزاء سناد ی ہے ۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے فحش تصاویر پر کلمہ تحریرکرکے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا جس پر اسے گرفتار کرکے اس کیخلاف جیل کے اندر باقاعدہ ٹرائل چلایا گیا اور اسے مختلف دفعات میں سزاء سنادی گئی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم خالد سکنہ بنوں پر الزام ہے کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نےکلمہ کی بےحرمتی کرکے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا جس کے بعد اس کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 2023 میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم کےخلاف ٹرائل سنٹرل جیل پشاور میں زیر سماعت تھاجہاں تمام گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ۔ اے ٹی سی عدالت کورٹ نمبر 3 کے جج نے سنٹرل جیل میں وکلاءکے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کیخلاف فیصلہ سنادیاہے۔ ملزم خالد کو دو مختلف دفعات میں عمر قید اور ایک سیکشن میں پھانسی کی سزا ءسنائی گئی ہے۔
پشاور سے مزید