• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی جرگہ وومن ونگ اجلاس‘ خواتین حقوق پر آراء پیش

پشاور (وقائع نگار ) قومی جرگہ وومن ونگ کا تعارفی اجلاس گزشتہ روز چیئرمین خالد ایوب اور چیف آرگنائزر ناصرہ عبادت کے زیر صدارت ہواجس میں منصور احمد خان، سجاد خان خلیل، قاری مصاحب گل، مطیع اللہ بنگش، صوفیہ اور شا کرہ گل شامل تھے، شرکاء نے جرگہ تحریک میں خواتین کی اہمیت اور انکے بنیادی حقوق پر اپنی آراء پیش کیں۔ اس موقع پرممبروں کو ہم آہنگی اور جرگہ سے آگاہی کے لئے ایجنڈے پر شارٹ بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں سول سوسائٹی،مائنارٹیز،پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے قومی جرگے کا حلف لیا۔حلف لینے والی خواتین میں شاکرہ گل، صوفیہ، ڈاکٹر شاہین، نیلم گل، روزینہ بی بی اور شیرین شامل تھیں۔ خواتین نے پختونخوا قومی جرگہ کے ساتھ یکجہتی اظہار کیااور جرگہ کی قیادت پر اعتماد ظاہر کیااور اپنے خیالات کا اظہار کرکے جرگہ سے متعلق مختلف تجاویز دیں تاکہ جرگہ کے روشن مستقبل اور عوام کے مسائل و وسائل پر کام کیا جاسکےاور موجودہ چیلنجز کو مد نظر رکھتے عوام کی خدمت کسی بھی مفادات سے بالا تر ہوکر کام کرسکے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔آخر میں سوال و جواب کی نشست ہوئی جس میں ممبرز کی جانب سے جرگہ پلیٹ فارم کی رجسٹریشن،خواتین کے ڈیزیگنیشن،مستقبل میں جرگہ کی مضبوطی،پارہ چنار کے حوالے سے جرگہ کو کردار ادا کرنے اور اسکی حالت زار،لیگل کونسل میں شمولیت اور خواتین کے حقوق سے متعلق وراثت کے معاملے میں سوالات کئے گئےجسکے تفصیلی جوابات دئے گئے
پشاور سے مزید