• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کی اقلیتی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘ طارق اعوان

پشاور(وقائع نگار) ن لیگ پی کے 82 کے ایم پی اے ملک طارق اعوان نے گزشتہ روز آرکائیوز لائبریری میں عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کرسمس کے پیش نظر عیسائی برادری کے ہمراء کیک کاٹا ن لیگی ایم پی اے ملک طارق اعوان نے عیسائی برادری کی بیواؤں اور یتیموں کو اپنے مذہبی تہوار کو احسن طریقے سے منانے کے پیش نظر نقد کیش بطور تحفہ انہیں پیش کی تاکہ وہ بھی جوش و خروش اور فراخ دلی سے اپنا مذہبی تہوار منا سکیں ملک طارق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی کے 82 سمیت پشاور بھر کی اقلیتی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور یہ کہ انکے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ پاکستان میں اقلیتی برادری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور انکے مذہبی تہواروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں چنانچہ وہ اقلیتوں کے بھی خادم ہیں اور انکی دہلیز کے دروازے بھی انکےلئے ہمہ وقت کھلے ہیں
پشاور سے مزید