• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر پشاور کا حسن خیل کے صحت اور تعلیمی مراکز کا دورہ

پشاور(وقائع نگار) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے اسسٹنٹ کمشنر شہروز مفتی کے ہمراہ حسن خیل سب ڈویژن کے صحت اور تعلیمی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے طبی مراکز میں دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے براہ راست ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے طبی مراکز میں مریضوں کے علاج معالجے کے انتظامات، ادویات کی فراہمی، اور عملے کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ عملہ وقت کی پابندی کرے اور عوام کو بہترین طبی خدمات فراہم کی جائیں۔تعلیمی مراکز میں انہوں نے اساتذہ و عملے کی حاضری کا جائزہ لیا اور وہاں موجود طلباء سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے طلباء سے ان کے تعلیمی تجربات اور سہولیات کے بارے میں پوچھا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اور ضلعی انتظامیہ تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پشاور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری لانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پائیدار اقدامات کیے جائیں گےضلعی انتظامیہ پشاور عوام کو معیاری صحت اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ان شعبوں میں بہتری کے لیے مزید منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے۔ عوام کا تعاون اور ان کی رائے ان منصوبوں کی کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہے، اور انتظامیہ اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے
پشاور سے مزید