• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریگی ماڈل ٹاؤن کی مارکیٹوں میں دکاندارعوام کو لوٹنے لگے

پشاور(وقائع نگار) پشاور کے علاقہ ریگی ماڈل ٹاؤن کی مارکیٹوں میں من پسند قیمتوں پر اشیاء کی ٖفروخت جاری بیشتر دکانوں میں نرخ نامہ بھی اویزاں نہیں اور خود ساختہ قیمتیں لگا کر دونوں سے ہاتھوں سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ فوڈ نے اس حوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اہلیان علاقہ نے اس حوالے سے نوٹس لیکر منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے ریگی ماڈل ٹاؤن چونکہ شہر کا دور دراز نواحی علاقہ اسی لئے متعلقہ حکام یہاں کم ہی اتے ہے جسکی وجہ سے دکانداروں نے من پسند قیمتیں لگا کر عوام کو مشکلات سے دو چار کر رکھا ہے،ٹاؤن کے مارکیٹوں میں خود ساختہ مہنگائی نے مکینوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے۔ اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں نرخنامہ پر ہر صورت عمل درامد کروانے کیلئے فوری کارروئی عمل میں لائی جائے۔
پشاور سے مزید