• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈوکیٹ جنرل آفس خیبر پختونخوا کے ملازمین یونین کا اجلاس

پشاور(جنگ نیوز)ایڈوکیٹ جنرل آفس خیبر پختونخوا کے ملازمین یونین کا اجلاس زیر صدار ت چیئر مین احمد خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر اسحاق سمیت دیگر عہدیداروں نعمان ،ارشد خان ،آیاز خان ،اشفاق علی منظور اور ممبران نے شر کت کی اجلاس میں چیئر مین احمد خان اور صدر اسحاق نے چیف جسٹس آف پا کستان اور دیگر سپریم کورٹ کے ججز سے درخواست کہ ہم نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جوڈیشنل الاؤنس کے لئے 10 سال سے زائد عر صے سے پیٹیشن دائر کی ہے۔ مقد مہ 10 سال سے زیر التواء ہے۔ صدر احمد خان نے چیف جسٹس آف پا کستان اورسپریم کورٹ کے دیگر ججز سے استدعا کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ کرکے نمٹا دیں انہوں نے کہا کہ اس دوران ایڈوکیٹ جنرل آفس کے کئی ملازمین وفات پا چکے ہیں کئی ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور کئی ریٹائر ہونے والے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تاخیر حیران کن اور نا قابل فہم ہے کہ قانون کے گھر کے معزز اراکین ہونے کے باوجود یہ امتیازی سلوک ایڈوکیٹ جنرل آفس خیبر پختونخوا کے ملازمین میں احساس محرومی کو اُبھارنے کی جستجو کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ہماری محرومی دور کر نے کے لئے فوری طور کیس لگا کر یہ مقدمہ نمٹا دیا جاۓ۔ تاکہ انصاف کا حصول واقعی نظر آئے۔
پشاور سے مزید