• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھولوں کے شہر پشاور کی رونقیں بحال کرینگے، تاشفین حیدر

پشاور(جنگ نیوز) خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی،ایونٹ ٹاسٹک اور بینک آف خیبر کے باہمی اشتراک سے خیبر فوڈ فیسٹیول شیر خان سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگیا جو کہ 22دسمبر تک جاری رہے گا۔فیسٹیول کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخو اکلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی تاشفین حیدرکا کہنا تھا کہ پھولوں کے شہر پشاورکی رونقیں ماند پڑگئی تھیں ایک مرتبہ پھر پشاور کی رونقیں بحال کررہے ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر کی ایسی سرگرمیوں میں شمولیت کو سپورٹ کرینگے۔ فیملیز کیلئے ایک بہترین ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ فیملیز اپنے بچوں کے ہمراہ آ کر فیسٹیول سے لطف اندوز ہو سکتی ہیں۔ شیر خان سٹیڈیم میںسجے تین روزہ خیبرفوڈ فیسٹیو ل میں25سے زائد دستکاری اور روایتی کھانوں کے سٹالز سجائے گئے ہیںجس میں گندم کے تنکے کا آرٹ، سمال انڈسٹری سے منسلک خواتین کے ہینڈی کرافٹ، موم سے بنی اشیاء، جیولری، کپڑے اور کھانوں میں چپلی کباب، پیڈا، پلائو چاول ، ترکش کھانے ، گول گپے، کوئٹہ چائے، برگر سمیت اور بہت کچھ فیسٹیول میں رکھا گیا ہے۔ فیسٹیول میں بچوں کیلئے پلے ائیریا ، میجک شو اور مختلف مقابلے رکھے گئے ہیں۔گزشتہ روز شاہد ملنگ ، اکبر علی خان سمیت مختلف گلوکاروںنے لائیو پرفارم کیا۔
پشاور سے مزید