• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی ممبران کی تنخواؤں میں اضافہ شرمناک ہے، جماعت اسلامی

راولپنڈی ( نیو ز ر پو رٹر) امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائےعوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں انھیں لولی پاپ نہیں انھیں بجلی پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی صورت پورا حق چاہئے۔اگر ریاست عوام کو بنیادی سہولیات نہیں دے سکتی تو ٹیکسز وصول کرنے کا حق بھی نہیں رکھتی۔ظلم کی انتہا ہے کہ ایک طرف غریب عوام پر ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جاتا ہے تو دوسری طرف اشرافیہ اپنی عیاشیوں میں کمی کے لیے تیار نہیں۔900فیصد سے زیادہ صوبائی ممبران کی تنخواؤں میں اضافہ شرمناک ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام اگر خوشحالی اور کرپشن فری پاکستان چاہتی ہے توصرف ایک ہی حل ہے کہ وہ جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں۔جماعت اسلامی نے ہر دور میں ثابت کیا ہے کہ وہ دیانتدار اور امانتدار قیادت و کارکنان پر مشتمل جماعت ہے۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی نے صرف کراچی میں بنو قابل پروگرام کے تحت 40 ہزار سے زائد طلباء وطالبات کو ٓئی ٹی کے فری کورسز کروائے۔جبکہ پورے ملک میں 10 لاکھ سے زائد طلباء وطالبات کو آئی ٹی کے فری کورسز کروانے کا پروگرام ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک تنظیم ہوکر جماعت اسلامی اتنا بڑا کام کر سکتی ہے تو حکومت کیوں نہیں کر سکتی۔حکومت صرف چند ارب روپے سے پورے پاکستان کے سکول سے یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو مفت تعلیم دے سکتی ہے۔۔اس کے لیے حکمرانوں کو عیاشیوں والے منصوبے ختم کر کے اپنی قوم کے مستقبل کا سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید