راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گٹکے کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2500 ساشے گٹکا اور 250 لیٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس برآمد کرکے تلف کردئیے۔ترجمان کے مطابق کاروائی پیر ودھائی اڈا اور کھنہ پل پر کی گئ۔ پیرودھائی اڈے پر موجود کاسمیٹک اور اینڈ جنرل سٹور کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔ جبکہ دو فوڈ پوائنٹس کو 1 لاکھ روپےکے جرمانے کئے گے۔