• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی بیمار ہو گئے

راولپنڈی (خبر نگار) سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہو گئے۔ جنرل فیض علی چشتی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے ہسپتال میں جنرل فیض علی چشتی کی عیادت کی۔ اے ایف آئی سی کے کمانڈنٹ نے صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی کی بیماری کے بارے میں بریفنگ دی۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی کی عمر 97 سال ہے اور وہ وفاقی وزیر ، کور کمانڈر اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے موجودہ پیٹرن انچیف ہیں۔ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے عہدیداروں نے جنرل فیض علی چشتی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
اسلام آباد سے مزید