• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ہلز ٹریل 5پر صفائی مہم میں مشغول 22سالہ طالبعلم پراسرار طور پر موت کا شکار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مارگلہ ہلز ٹریل 5 پر صفائی مہم میں مشغول 22 سالہ طالبعلم پراسرار طور پر موت کا شکار ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ پشاور کے نجی کالج کے شعبہ انجینئرنگ کا طالبعلم جنید ساتھیوں کے ساتھ صفائی مہم میں شریک تھا کہ اچانک بیہوش ہو کر ٹریک پر گر گیا۔ اس کے ساتھی طلبہ اسے لے کر پولی کلینک اسپتال کی ایمر جنسی پہنچنے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، ہسپتال ذرائع کے مطابق طالبعلم کے جسم پر ظاہری تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔ کوہسار ہسپتال کے ڈیوٹی آفیسر راحیل میمن نے متوفی کے ورثاء کو اطلاع کر دی گئی ہے، طالبعلم کا پوسٹمارٹم کیے جانا ہے یا نہیں فیصلہ ورثا کی مرضی سے ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید