• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، راولپنڈی میں شہری 2 کاروں اور 23 موٹر سائیکلوں سے محروم، طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ باالجبر ، سٹریٹ کرائم ،نقب زنی اور چوری کی 10 وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 2 کاریں 5 موٹر سائیکل، ایک موبائل فون اور نقدی اڑا لی گئی جبکہ 2 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ بنی گالا کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل جبکہ تھانہ کوہسار کے علاقے میں موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی، کار چوری کے مقدمات تھانہ رمنا اور تھانہ انڈسٹریل ایریا میں جبکہ موٹر سائیکل چوری کے واقعات تھانہ مارگلہ ، تھانہ انڈسٹریل ایریا ، تھانہ رمنا اور تھانہ کھنہ کے علاقوں میں ہوئے ۔ تھانہ شمس کالونی اور تھانہ کھنہ کے علاقے میں دوگھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چورکل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ادھرراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 18موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ وارث خان میٹروسٹاپ کے قریب نامعلوم سواری اسلحہ کی نوک پر اختر علی کے ڈرائیور سے ساڑھے گیارہ ہزار روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیونتھ روڈ پر2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر احسن جہانگیر کی بیکری سے2لاکھ10ہزارروپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ رحمان آباد میں 3 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر شاہ زیب سے موبائل اور 2ہزار روپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک کشمیریاں میں 2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہباز محمود سے موبائل اور15سو روپے،تھانہ سول لائنزکے علاقہ پنج سڑکی کے قریب رکشہ میں سوار 3ملزمان اسلحہ کی نوک پر کاشف اجمل سدوزئی سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،نیشنل مارکیٹ میں 2موٹرسائیکل سوار محسن کے 2 موبائل،اصغر مال میں2نامعلوم ملزمان عبدالہادی ،ابراہیم اور عادل سے تین موبائل ،مدینہ کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار راشدکریم کی والدہ کاموبائل اور پرس جس میں 20ہزار روپے تھے ،ایس او ایس سکول کے سامنے نامعلوم ملزم زوہیب حسن کاموبائل چھین کرلے گیا۔اور سونا مالیتی 7لاکھ روپے،پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں سہیل اقبال کے یونیک سکالر سکو ل سے کمپیو ٹر ،لیپ ٹاپ بمعہ پرنٹر اورسکو ل کی رقم 2لاکھ 90ہزارروپے ،چکری روڈ پر سید محمد علی کا ٹرانسفارمر200کے وی اے مالیتی ساڑھے 12لاکھ روپے ،موٹروے پل نزد چک دنیال میں پی ٹی سی ایل کی کاپرتارمالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرلی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید