• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئر مین سی ڈی اے کا جناح ایونیو F-8 انٹر چینج منصوبے کا دورہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اتوار کے روز ممبر انجنئیرنگ سمیت متعلقہ حکام کے ہمراہ جناح ایونیو F-8 انٹر چینج منصوبے کا دورہ کیا. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو منصوبے میں شامل انڈر پاس کی تکمیل اور اس کے افتتاح کے حوالے سے بریفننگ دی گئی. انہیں بتایا گیا کہ جناح ایونیو F-8 انٹر چینج منصوبے کا انڈر پاس 24 دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا. انہیں مزید بتایا گیا کہ انڈر پاس کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے.بریفنگ دیتے ہوئے چئیرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ جناح ایونیو انٹر چینج منصوبے کے انڈر پاس کی تکمیل محض 42 یوم میں کی گئ اور 24 دسمبر کو پروقار تقریب کے ساتھ ہی انڈر پاس کا افتتاح کیا جائے گا. انہیں مزید بتایا گیا کہ انڈر پاس کے کھولنے سے اس چوک سے گزرنے والی 50 فیصد ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے اعلیٰ معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے. انہوں نے کہا کہ ریکارڈ مدت میں انڈر پاس کی تکمیل اسلام آباد شہر کے لئے اہم سنگ میل ہے۔
اسلام آباد سے مزید