اسلام آباد( اپنے نامہ نگار سے ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہا ہے کہ دختر پیغمبر اکرم ؐسیدہ فاطمہؓ زہرا نے عمل اور اخلاق کے میدان میں اپنی زندگی کے جو اصول اور نقوش چھوڑے ہیں وہ دائمی اور ابدی ہیں کسی زمانے ʼ معاشرے یا علاقے تک محدود اور مختص نہیں ہیں۔انکی نورانی اور معنوی زندگی ہر طرح کے احترام و اکرام کی ہے،سیدہ فاطمؓہ کا کردار رہتی دنیا تک کی خواتین کیلئے رول ماڈل ہے ،20 جمادی االثانی خاتون جنت سید فاطمہؓ زہرا کی ولادت باسعادت پر انہوں نے کہا انہوں نے اپنے کردار کی پاکیزگی سے نسوانیت کو معراج عطا کی ، آپ کاوجود اس بات پر گواہ ہے خواتین معنویت کے عظیم درجات حاصل کرسکتی ہیں۔ آزادی نسواں کی حدود و قیود ہر سوسائٹی نے مقرر کررکھی ہیں سوائے ان لوگوں کے جو مادر پدر آزاد ہیں اور کسی ضابطےʼ اخلاق اور قانون کے پابند نہیں اور یہی لوگ ایسے معاشروں کی تشکیل میں مصروف ہیں جہاں عورت کی عزت و حرمت کو پامال کیا جائے اور مرد و زن کے اختلاط سے معاشروں میں بگاڑپیدا کیا جاسکے لہذا ان حالات میں امت مسلمہ خواتین کی آزادی کے ان اصولوں کی روشنی میں جدوجہد کرے جو سیدہ فاطمؓہ کی طرف سے مقرر کئے گئے ہیں کیونکہ سیدہ فاطمہؓ کی پرورش آغوش رسو ل میں ہوئی۔ انہوں نے کہا خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے خاندانیʼ ذاتی معاملات سے لے کر اجتماعی معاملات تک ہر موقع پر سیدہ کی شخصیت و کردار کو مدنظر رکھیں۔ سیدہ کا نہ صرف اخلاص و عملʼ عبادت و ریاضت اپنی مثال آپ تھا بلکہ گھریلو زندگی میں ایک بیٹیʼ بیوی اور ماں کی حیثیت سے بھی ان کا کردار رہتی دنیا تک کی خواتین کی لئے رول ماڈل ہے۔