• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: قائداعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کی پروقار تقریب

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

مسلم لیگ (ن) جاپان کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے جماعت کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب کے دوران مختلف مقررین نے قائداعظم کے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے پیغام کو اجاگر کیا اور پاکستان کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی۔

مذکورہ تقریب مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی زیرِ سرپرستی منعقد کی گئی، جس میں جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر ملک نور اعوان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کے اتحاد و تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

خاص رپورٹ سے مزید