لاہور(خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں میٹرک 2024 کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب ہوئی ،تقریب میں چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، ملک شعیب اعوان اور منیجنگ ڈائریکٹر، شاہد فرید نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پیف بورڈ کے ممبران بھی شریک ہوئے۔