دمشق(جنگ نیوز)شام کے سابق صدر کو شکست دینے والے سربراہ تحریرالشام احمد الشرع (ابو محمد الجولانی ) نے کہا ہے کہ شام اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گا اور القاعدہ سے تعلق ماضی کی بات ہے۔
سربراہ تحریرالشام نے کہا ہے کہ اپنے پُرانے جہادی عقیدے کو چھوڑ کر شامی مذہبی قوم پرست نظریات اپنا چکے ہیں تاہم بہت سارے شامی شہری ان کے دعوے کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ شام کو مشرقِ وسطیٰ کا افغانستان نہیں بنانا چاہتے، طالبان ایک قبائلی معاشرے کے حکمران ہیں، شام بہت مختلف ہے، شام کے نئے حکمران ملکی ثقافت اور تاریخ کا احترام کریں گے۔
دمشق میں باریش افراد خواتین کو بال ڈھکنے کے احکامات پر الشرع نے کہا کہ ان کے گڑھ ادلب کی یونیوسٹیوں میں 60 فیصد خواتین پڑھ رہی ہیں۔